کپتان عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹرک کرلی ، شرجیل میمن

کراچی(اے پی پی)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  عمران خان نے گھڑیاں بیچنے میں ہیٹرک کرلی ہے۔ ہفتہ کو ٹویٹر بیان پر نجی چینل کا سکرین شارٹ جس پر یہ خبر درج تھی کہ "دو مزید گھڑیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جو عمران خان نے اقتدار میں آکر تیسرے مہینے میں ہی بیچ دیں تھیں" شیئر کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے لکھا ہے کہ کپتان نے گھڑیاں بیچنے میں  ہیٹرک کر لی ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان اور دنیا کے پہلے وزیر اعظم بن گیا ہے  جس نے توشاخانہ سے دوست ممالک کے قیمتی تحفے سستے خرید کے مہنگے داموں بیچ کر قوم سے اور اِنکم ٹیکس محکمے سے جھوٹ بول کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن