منشیات برآمدگی کیس، علالت کے باعث رانا ثناء کی حاضری معافی کی درخواست منظور 

Nov 20, 2022


لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے  وزیر داخلہ رانا ثناء  اللہ سمیت دیگر ملزماں کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے رانا ثناء  اللہ کی ایک روز کی حاضری معافی کی  درخواست منظور کرلی۔ ہفتہ کے روز سماعت پر رانا ثناء  اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا کہ رانا ثناء اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ڈاکٹرز نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے استدعا ہے کہ عدالت رانا ثناء  اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رانا ثناء  کے منجمند اکاؤنٹس بحال کرنے اور تمام ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر وکلاء  کو حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں