پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، داعش، ٹی پی پی دیگر تنظیموں 7 دہشتگرد گرفتار 


لاہور (نامہ نگار) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 7 دہشت گرد وں کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ زاہد خان، عبداللہ، نعمان اور اکرم، صدیق، احسن اور شعیب  کو پکڑا ان کا تعلق  کالعدم تحریک طالبان پاکستان داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے اور ان کے قبضے سے دھماکہ خیز 810 گرام، سیفٹی فیوز وائر 19 فٹ، 6 ڈیٹونیٹرز،1 پستول، 6 گولیاں کالعد م تنظیم کے 2 رسالے، 63 پمفلٹ، رسید بک، ایک کاربن پیپر اور 65290 روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا  اہم تنصیبات اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ علاوہ ازیں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر27 آپریشنزکئے، ان آپریشنز کے دوران 29 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کرگوجرانوالہ، راولپنڈی ملتان اور بہاولپورمیں 5مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ تفیتش جاری ہے  رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس کی مدد سے سی ٹی ڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں 461 کومبنگ آپریشنز کیے ۔  21,436 افراد کو چیک کیا گیا، 55 مشتبہ افراد کو گرفتارکر کے 50 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...