اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سابق سفیر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور افغانستان کے امور کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اگلے سال افغانستان کے طلباء کو مزید4500 تعلیمی وظائف فراہم کرے گی۔ اس سے قبل 6000 کے قریب افغان طلباء پاکستان کی صف اول کی جامعات سے میڈیکل، انجینئرنگ اور سوشل سائنسز سمیت مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان بین الوزارتی رابطہ سیل کے اجلاس میں افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر عباد کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے پاکستانی حکام سے ملاقات کی اور پاک افغان تعلقات اور تعلیم اور صحت کے شعبے میں افغان شہریوں کے لیے پاکستان کی مدد پر تبادلہ خیال کیا۔