کراچی‘ اسلامیہ کالج خالی کرانے پر پولیس احتجاجی طلباء پر شیلنگ‘ لاٹھی چارج‘ 3 گرفتار


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے عدالتی عملہ اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے کے لیے بھاری نفری کے ساتھ پہنچا۔ عدالتی عملہ پولیس کے ہمراہ اسلامیہ کالج پہنچا تو طلبہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور مزاحمت دکھائی گئی۔ پولیس کی جانب سے طلباء کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا اور واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلامیہ کالج پرائیویٹ پراپرٹی پر قائم ہے، ہم عدالتی بیلف کو سپورٹ کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔ کالج کا قبضہ، کیس جیتنے والے ٹرسٹیز کے حوالے کیا جائے گا۔ اسلامیہ کالج کے باہر مظاہرین کو پولیس نے منشتر کر دیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ دو سے تین طلبہ کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس اور عدالتی عملہ نے اسلامیہ کالج کی انتظامیہ سے بات چیت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...