لاہور (کامرس رپورٹر) افغانستان کو فضائی راستے کے ذریعے سامان کی ترسیل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملٹی موڈل ایئر لینڈ کوریڈور کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملٹی موڈل ایئر لینڈ کوریڈور کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ گڈز کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔اعلامیے کے مطابق پاکستانی ہوائی اڈوں پر افغان سازوسامان کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی، اسلحہ، گولہ باردود، ممنوعہ کیمیکل کی ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایف بی آر کے مطابق پاکستان سے افغانستان بھجوانے سے پہلے سامان کی مکمل چیکنگ ہوگی، زمینی راستے کے ذریعے ٹرانزٹ ایکسپورٹ کارگوکی ترسیل کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا۔ چمن، طورخم اور غلام خان بارڈر اسٹیشن استعمال کئے جائیں گے۔
فضائی راستے سے افغانستان کو سامان ترسیل اجازت دینے کا فیصلہ
Nov 20, 2022