عالمی ادارہ صحت،یونیسف پاکستان  کو خناق کیخلاف سیرم  فراہم کریگا

Nov 20, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان میں بچوں کی خناق کی بیماری کی وجہ سے ہلاکتوں کے بعد عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،گزشتہ روز اطلاعات سامنے آئی تھیں کی خناق کی جو بیماری پوری دنیا سے ختم ہو چکی ہے وہ پاکستان بھر میں پھیل گئی ہے اور وفاقی وزارتِ صحت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اب تک اس مرض سے 39بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جس میں سے سندھ میں 23، خیبر پختونخوا میں 14 اور پنجاب میں 2 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں