ٹیکساس (نیٹ نیوز) امریکہ میں ایک غیر منافع بخش ادارے اور میوزیم نے مل کر سب سے بڑی کتاب شائع کرتے ہوئے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ 7 فٹ لمبی اور 11 فٹ چوڑی کتاب میں تیسری سے بارہویں جماعت کے 1000 طلباء کی تصانیف اور فن پارے موجود ہیں۔ 225 کلوگرام وزنی اس کتاب کے چھوٹے نسخے بھی موجود ہیں جن کو خریدا جا سکتا ہے۔
225کلو کی دنیا کی سب سے بڑی کتاب شائع
Nov 20, 2022