سیہون حادثے کے ذمہ دار این ایچ اے اور مقامی انتظامیہ، کارروائی ہوگی : ناصر شاہ 

Nov 20, 2022

سکھر (نامہ نگار) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سیہون حادثے کا ذمہ دار این ایچ اے اور مقامی انتظامیہ کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حادثہ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے جس کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے سکھر حیدرآباد موٹر وے میں کرپشن پر سندھ حکومت نے ایکشن لے لیا ہے اور ڈپٹی کمشنر اور اسٹنٹ کمشنر کو معطل کردیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیںتفصیلات کے مطابق سکھر چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات سیکبھی پیچھے نہیں ہٹی ہے اس نے چار ڈویڑن میں بلدیاتی انتخابات کرائے ہیں جن میں نوے فیصد بلدیاتی نشستیں پیپلز پارٹی نے جیتی ہیں ہم۔کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں لیکن سیکورٹی سمیت دیگر کچھ ایشوز ہیں کیونکہ کراچی بڑا شہر ہے اور وہاں پر نفری کی بھی زیادہ ضرورت ہے تاہم اس کے باوجود عدالتی حکم پر الیکشن کرانے کو تیار ہیں تاہم کراچی میں بلدیاتی الیکشن ہوئے تو میئر جیالا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کا کورونا الاؤنس جاری رکھنے کا مطالبہ ذیادتی ہے یہ الاؤنس صرف سندھ میں بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر فرنٹ لائن ورکرز کو دیا جارہا تھا تاہم ڈاکٹرز کے سیلری ودیگر الاؤنسزکے جو مسائل تھے وہ سندھ حکومت حل کررہی ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسی فیصد متاثرہ علاقوں سے پانی نکال لیا گیا ہے کافی اضلاع میں متاثرہ گھروں کا سروے مکمل ہوچکا ہیجلد وہاں پر متاثرین کو رقم کی ادائیگی شروع ہو جائے گی جبکہ سندھ میں کاشتکاروں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے رقم بھی دی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ بیوقوفوں کا ٹولہ آرمی چیف جیسی اہم تعیناتی کو متنازعہ بنا رہاہییہ تقرری ایک آئینی پراسیس ہوتی ہے ہمارے سب جنرل محب وطن ہیں پی ٹی آئی اداروں کو پریشر میں لانے کی کوشش کررہی ہے ان لوگوں نے آئی ایم ایف سے بھی غلط معاہدہ کیا جس کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں عمران خان کا مستقبل تاریک ہے جب سے اقتدار سے باہر ہوئے ہیں باؤلے ہوگئے ہیں وہ صرف اور صرف اقتدار کا حصول چاہتے ہیں اب اپنے بین الاقوامی سازش کے بیانیے سے بھی پیچھے ہٹ رہے ہیں دوسروں پر چوری کا الزام لگانے والے کی اپنی چوری توشہ خانہ کیس میں پکڑی گئی ہے۔

مزیدخبریں