ریاض (این این آئی)سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان اور فرانس کے صدر میکرون کی بنکاک میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں کے رہنماوں کی یہ ملاقات جمعہ کے روز ہونے والی ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سربراہ کانفرنس کے موقع پر ہوئی ہے۔علاوہ ازیں سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہیسین لونگ ، جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودیدودو اور دیگر رہنمائوں کی بھی سعودی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔ اسی موقع پر فلپائنی صدر فرنانڈس مارکوس اور برونائی کے سلطان حسن البلقیہ نے بھی ملاقات کی ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ہر ملاقات کے دوران، سعودی ولی عہد اور رہنماں نے اپنے ملکوں کے باہمی تعلقات اور تعاون میں اضافے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ اقتصادی تعاون برائے ایشیا پیسیفک 18 نومبر کو شروع ہوئی ہے۔
ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون سربراہ کانفرنس، شریک رہنماوں محمد بن سلمان سے ملاقاتیں
Nov 20, 2022