معیاری تعلیم کے فروغ میں تعلیمی اداروں کا کردار اہم ، مثا لی تعلیم تبدلیاں خوش آئند ہیں


باغ(نامہ نگار)صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا باغ میں ایم ٹی بی سی کے منصوبے ہیڈسٹارٹ سکول کا دورہ۔ صدر ریاست نے ہیڈ سٹارٹ سکول کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ہیڈ سٹار ٹ سکول کی پرنسپل ڈاکٹر نازنین مرتضیٰ نے صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خیرم مقدم کرتے ہوئے انہیں ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پرصدارتی مشیر سردار امتیاز خان، چیئر   مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمد ، سیکرٹری صدارتی ا مور  ڈاکٹر آصف حسین ودیگر بھی صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ادارے کی پرنسپل نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے میں جاری نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ادارے کی کارکاردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے جہاں فروغ تعلیم میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں وہاں کوالٹی ایجوکیشن بھی ان کا طرہ امتیاز ہے۔ایم ٹی بی سی صحت، آئی ٹی انفراسٹرکچر اور ایوی ایشن سمیت دیگر شعبوں میں اپنی بہترین خدمات دے رہی ہے۔آزادکشمیر میں مثالی تعلیمی تبدلیوںکا آنا خوش آئند ہے۔ اس موقع پر صدرریاست نے ہیڈ سٹارٹ سکول کے سٹاف اور بچوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پرصدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے اور بعد ازاں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے کی پرنسپل ڈاکٹر نازنین مرتضیٰ نے ادارے کی شیلڈ بھی پیش کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...