گوجرانوالہ : صدر چیمبر سے چیئرمین پاور لومز سیکٹرکی وفد کے ہمراہ ملاقات 

Nov 20, 2022


گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب سے وفد کے ہمراہ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاور لومز وحید بشیر نے ملاقات کی وفد میں رکن مجلس عاملہ عمران اشرف،لقمان احمد،عمرفاروق شامل تھے۔وفد کی قیادت کرتے ہوئے وحید بشیر نے بتایا کہ پاور لومز انڈسٹری جو کہ مہنگی بجلی،گیس سے شدید متاثرہے اور مختلف بحرانوں کے باعث تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے اس سنگین ترین صورتحال میں ایف بی آر آئے روز بے بنیاد نوٹسز بھجوا کر کاروباری لوگوں کو ہراساں کر رہا ہے۔ ستم ظریفی کی بات ہے جو لوگ پہلے سے ٹیکس دے رہے ہیں اور ٹیکس نیٹ میں ہیں محکمہ انہیں پر مزید ٹیکسوں کے بوجھ ڈال کر پریشان کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلاجوااز نوٹسز کا سلسلہ بند نہ ہوا تو تمام پاور لومز صنعتیں بند کر دی جائیں گی ۔ اس موقع پر سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم کے علاوہ پاور لومزسیکٹر سے وابستہ کثیر کاروباری لوگ بھی موجود تھے، چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب نے وفد کے خیر مقدم کرتے کہا کہ ایف بی آر کے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کہ پاور لومز سیکٹر کو بلاجواز نوٹسز بھجوانے کا سلسلہ بند کیا جائے محکمہ کو پاور لومز سیکٹر کے ساتھ جو ایشو ہے چیمبر آف کامرس کو اعتماد میں لے تاکہ باہمی مشاورت سے مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔

مزیدخبریں