اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)برطانوی شہری بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں مدعی مقدمہ نے مجرمان کی سزاؤں میں اضافہ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔مدعی مقدمہ ملک طارق ایوب نیسیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل میں ملزمان کی سزائیں بڑھانے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ ملزمان کی سزائیں عمر قید سے سزائے موت میں بدلی جائیں،سیشن عدالت کے فیصلے میں تضاد ہے،عدالت نے اپنے فیصلے میں طے شدہ اصولوں کو بھی مدنظر نہیں رکھا،طے شدہ قانونی اصولوں کے مطابق قتل کی سزا موت ہے۔