قوم عمران خان کے بیانیہ کیساتھ کھڑی ہے : افضال حےدر


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر افضال حیدر نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست میں جو روایات قائم کی ہیں آج تمام سیاسی جماعتیںملکر اس پر واہ ویلا کررہی ہیں کیونکہ ماضی گواہ ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے کبھی بھی سیاسی روایات نہیںبلکہ ہمیشہ وقت سے فائدہ اٹھانے کے سوا کچھ نہیں کیا عمران خان کی کردار کشی کرنیوالوںکو چاہے کہ وہ برطانوی عدالت میں شہباز شریف کو پیش کریں جو لوگ مصیبت زدہ خاندانوںکے پیسوں میں کرپشن سے باز نہیںآتے وہ کبھی بھی ملک وقوم کے خیرخواہ نہیںہوسکتے ۔ افضال حیدر نے کہاکہ قوم عمران خان کے بیانیہ کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...