اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آبادبار ایسوسی ایشن نے وکلا کمپلیکس و سہولت سنٹر کی فوری تعمیرکیلئے اسلام آبادنے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری پاک سیکرٹریٹ اور چیئرمین سی ڈی اے کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ فسلیٹیشن سنٹر /لائرز کمپلیکس اور جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد ایک ہی دن رکھا گیا،جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہوچکی لیکن فسلیٹیشن سنٹر پر کام کا آغاز نہیں کیا گیا،جب تک فسلیٹیشن سنٹر کی عمارت کی تعمیر نہیں ہوتی تب تک جوڈیشل کمپلیکس میں کچہری کی منتقلی نہ کی جائے، کنسٹرکشن ایریا خالی ہونے کے باوجود سی ڈی اے ورک آرڈر کاری نہیں کررہا،سی ڈی اے اور دیگر فریقین سے متعدد بار رجوع کیا لیکن پیش رفت نہیں ہوسکی، استدعاہے کہ فوری ورک آرڈر جاری کرنے کیلئے عدالت مناسب حکم جاری کرے۔
وکلا کمپلیکس و سہولت سنٹر کی فوری تعمیر،بار ایسوسی ایشن کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
Nov 20, 2022