ذاتی مفاد کی خاطر ملک کو بند گلی کی طرف دھکیلا گیا:پیر اشرف رسول 

Nov 20, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ اقتدار کے حصول کی خاطر اداروں کو بدنام کرنا، جھوٹے اور من گھڑت بیانیے بنا کر چڑھائی کرنا، ملک کے اندر انتشار پھیلانا، اضطراب کی کیفیت طار ی کرنا اورملکی سفارتی تعلقات خراب کرنا شرمناک اقدامات ہیں ۔ ملک کے حالات کو ذاتی مفاد کی خاطر بند گلی کی طرف دھکیلا گیاپاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کا وقار داﺅ پر لگایا گیا اور امریکی سازش کا جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک کو بیرونی محاذ پر تنہا کرنے کی کوشش کی گئی عمران خان ملک و قوم کےخلاف جن سازشوں میں مصروف رہے ان کا حساب دینے کا وقت آگیا ہے، انہوں نے کہا کہ حالات کی ابتری کی ذمہ دار پی ٹی آئی اب اپنا دامن بچانا چاہتی ہے وفاقی حکومت نے ہمیشہ جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا ۔

مزیدخبریں