گوجرخان تحریک انصاف کا قلعہ ہے،راجہ ساجد یوسف 

Nov 20, 2022

 

  گوجر خان (نامہ نگار)تحریک انصاف کے حقیقی لانگ مارچ کے شرکاء کا گوجر خان میں تاریخی اور فقید المثال استقبال ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر چوہدری محمد عظیم راجہ طارق کیانی اور فرخ محمود سیال کی کاوشوں اور ان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے  ان خیالات کا اظہار  راجہ ساجد یوسف  خان ضمیر ر انجم بٹ نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کہ گجرخان  میں تاریخی استقبال  کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا گوجر خان میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ کا بھرپور استقبال کر کے ثابت کر دیا کہ گوجرخان تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ ہے  اور تحریک انصاف انصاف کے رہنما چودی جاویدکوثر طارق کیانی چوہدری محمد عظیم کی کاوش اور محنت ہے ۔
تحصیل بھر سے جلوس  اور تحریک انصاف کے کارکن پہنچے بڑے جلوس اور لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ کہ گوجرخان تحریک انصاف کا قلعہ ہے۔

مزیدخبریں