کلر سیداں (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے مرکز ی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران جما عتو ں نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے،ملک میں انارکی، افراتفری اورسیاست و جمہوریت آج انتشار کا شکار ہے اور عوام غیر محفوظ اور مایوسی کے عالم میں ہیں۔سیا سی جماعتیں آرمی ایکٹ میں ترمیم سے گریز کریں اور انتخابی اصلاحات کر مذاکرات شرو ع کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں دارارقم میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر ضلعی امیر عارف شیرازی،ضلعی خالد محمود مرزا،جاوید اقبال،توقیر اعوان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترامیم کر کے جنر ل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی گئی اور تمام جماعتوں نے مل کر یہ کام کیا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی تنازع پیدا کرنے کی بجائے میرٹ اور اہلیت کو بنیاد بنا کر اس کا فیصلہ کیا جائے مگر آرمی ایکٹ میں ایک نئی ترمیم کے بارے میں بھی بازگشت سنائی دے رہی ہے اس سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی دہلیز پر سجدہ ریز ہوتی ہیں اور پھر انتخابات میں دھاندلی کی آلہ کار بن جاتی ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری میں کوئی سیاسی تنازع کھڑا نہ کیا جائے ۔انہوں نے بعد ازاں نوتعمیر قرطبہ مسجد کا افتتاح کے بعد نما ز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کو موبائل اور شوشل میڈیا سے دور رکھیں ان کے اس عمل نے ہمارے خاندانی معاشرتی نظام کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔
حکمران جماعتوں نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے، لیاقت بلوچ
Nov 20, 2022