عوامی خدمت میرا مشن،غریب دوست قیمتی اثاثہ ہیں، سردار الماس صدکال 


 فتح جنگ ( نامہ نگار) عوامی خدمت میرا مشن ہے خدمت کے اس مشن کو جاری رکھوں گا غریب دوست میرا قیمتی اثاثہ مجھے ان پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے چیئرمین سردار الماس خان صدکال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لونگا اپنے دوست گروپ اور دھڑے کے لوگوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا دکھ سکھ میں ان کے شانہ بشانہ ہوں انھوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کی وجہ سے علاقے کے عوام کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے بنیادی مسائل عرصہ ہوا جوں کے توں ہیں منتخب اور غیر منتخب عوامی نمائندوں کو علاقے کے بنیادی مسائل پر توجہ دینا ہو گی انھوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے الیکشن نہ ہونے اور بلدیاتی نظام مفلوج ہونے کے باعث عوام کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے حکومت بلدیاتی الیکشن کروائے تاکہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں انھوں نے کہا کہ اللہ نے موقع فراہم کیاتو علاقے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ای پیپر دی نیشن