سہون حادثہ، ایک اور لڑکی جاں بحق، تعداد 21 ہوگئی

Nov 20, 2022


خیرپور (بیورورپورٹ)سیہون سانحہ میں ایک اور زخمی لڑکی انتقال کر گئی مرنے والوں کی تعداد 21 ہوگئی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ہفتہ کی شام پھلپوٹہ برادری کا اہم اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا انصاف نہ ملا تو شاہ حسین بائے پاس پر تعزیت وصول کریں گے گزشتہ دنوں خیرپور کے دائود گوٹھ کے پھلپوٹہ برادری کے افراد منت لیکر سہون جارہے تھے کہ سیلابی پانی میں ویگن گرنے سے موقع پر 20 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے تھے جس میں سے ڈرائیور شاہ نواز کی ایک اور نوجوان بیٹی پروین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگئی مرنے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے متوفیہ کی تدفین دائود گوٹھ خیرپور میں کردی گئی ہے بد قسمت ڈرائیور شاہ نواز کی دو بیٹے دو بیٹیاں اور بیوی پہلے ہی ہلاک ہوچکے ہیں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب پھلپوٹہ  برادری کے مولانا زبیر پھلپوٹہ نے اعلا ن کیا ہے کہ اگر ان لوگوں کو انصاف نہ ملا تو پھر تعزیت شاہ حسین بائی پاس پر وصول کریں گے۔ علاوہ ازیںسابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ صوبائی  وزیر سید ناصر علی شاہ ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ نے داؤد گوٹھ پہنچ کر سیہون حادثے میں جاں بحق ہونے والے ورثاء سے تعزیت اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے حادثے پر گہرے غم افسوس کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ غفلت کے مرتکب افسران کو سزا دی جائے گی وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نوٹس لیکر افسران کو معطل کیا ہے انہوں نے کہا کہ حادثے کی صاف شفاف تحقیقات کروائی جائے گی اور پھر  ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بھی جاں بحق افراد کے ورثاء کو فی کس 10 لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کچھ وقت قبل سندھ حکومت نے اپنے بجٹ سے 7 ارب روپے نیشنل ہائی وے والوں کو دیئے ہیں تاکہ روڈ کی تعمیر و مرمت ہوسکے۔اور روڈ کو ڈبل رویہ بنا سکے۔مگر گزشتہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کام شروع نہیں ہو سکا۔

مزیدخبریں