سندھ پولیس نے فراڈ کے مقدمے میں ماڈل صوفیہ مرزا کو طلب کرلیا


کراچی (نیوز رپورٹر) ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا کو سندھ پولیس نے فراڈ اور دھوکا دہی کے مقدمے میں طلب کرلیا۔ سندھ پولیس کے مطابق اداکارہ صوفیہ مرزا کوفراڈ اور دھوکا دہی کے مقدمے میں طلب کیا گیا ہے، صوفیہ مرزا کو پابند کیا گیا ہے کہ 21نومبر کو انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوں۔ ماڈل صوفیہ مرزاکوسینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس شہید بے نظیرآباد نے طلبی کانوٹس جاری کیا ہے، پیش نہ ہونے پر صوفیہ مرزا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرائے جائیں گے۔ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف سندھ کی عدالت میں فراڈ کے مقدمے کا ٹرائل جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن