کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) آکسفورڈ نے ریاضیاتی ماڈل کے ذریعے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے فاتح کے بارے میں بتا دیا ۔آکسفورڈ نے حساب کتاب کے بعد برازیل کے فیفا ورلڈکپ کا فاتح بننے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ماڈل کے مطابق انگلینڈ کوارٹر فائنل ہار جائے گا جبکہ ارجنٹائن کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور برازیل ایونٹ جیت جائے گا۔