فیفا ورلڈ کپ میں انعامی رقم دینے کی ابتداء 1982ء سے ہوئی


کراچی(اسپورٹس رپورٹر )  1982 کا فیفا ورلڈ کپ وہ پہلا موقع تھا جب فیفا انتظامیہ نے پہلی بار ٹیموں میں انعامی رقم تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے فاتح ٹیموں کو انعام کے طور پر ٹرافی دی جاتی تھی جسے وہ اپنے ملک میں رکھ سکتے تھے لیکن ٹرافی کے چوری ہوجانے کے واقعات کے سبب جب فاتح ممالک کو کانسی سے بنی ٹرافی کی نقل رکھنے کی اجازت دی گئی تو فیفا نے انعامی رقم دینے کی روایت کا آغاز کیا۔اسی سال، انعامی رقم کے فنڈز کی مد میں مجموعی طور پر 2 کروڑ ڈالرز مختص کیے گئے تھے جس میں سے فاتح ٹیم کو 22 لاکھ ڈالرز کی رقم ملی تھی۔ فیفا ہرعالمی کپ کے میزبان ملک کو ایونٹ کی تیاری کیلئے رقم بھی فراہم کرتا ہے جسے دوسرے الفاظ میں فیفا کی سرمایہ کاری کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن