بین الاقوامی کمپنیوں نے آئیڈیاز کوکامیاب نمائش قرار دیدیا


کراچی (کامرس رپورٹر)جرمن ٹیکنالوجی کمپنی رھوڈ اینڈ شوارز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ نے کراچی میں 15تا 18نومبر2022کو ہونے والی میں حصہ لیا، کمپنی کی بنیاد80برس قبل رکھی گئی تھی ا س کا ہیڈ کوارٹر میونخ میں موجود ہے اور اس کا سیلز اور سروس نیٹ ورک ستر سے زائد ممالک میں پھیلا ہو اہے۔ کمپنی وائر لیس کمیونیکیشن میں معیار، جدت اور اختراع کے حوالے سے بہترین شہرت کی حامل ہے، جبکہ پاکستان میں اس کے سروس سنٹرز اور انجینئرنگ سپورٹ سینٹرز موجود ہیں۔کمپنی نے سرکاری و دیگر اداروں میں محفوظ و قابل اعتبار کمینونیکیشن کے لئے ہائی ٹیک سائبر سیکورٹی سلوشنزفراہم کیے ہیں۔نمائش میں ریڈیو فار ایئر بورن اور لینڈ بیسڈ ایپلی کیشنز سے متعلق سافٹ ویئرز بھی پیش کیے۔نمائش میں رھوڈ اینڈ شوارز کا بوتھ جدید ترین راڈار ایکو جنریٹر کی وجہ سے مہمانوں کی مسلسل توجہ کا مرکز بنا رہا۔کمپنی کی نمائش کردہ سلوشنز میں دفاعی اداروں کے اعلیٰ افسران سمیت نجی شعبے کے افراد نے بھی انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ساتھ ہی وسط ایشیا، افریقہ اور یورپ کے غیر ملکی وفود نے غیر معمولی دلچسپی دکھائی۔سب سے اہم بات نمائش کے افتتاح کے بعد گورنر سندھ کی جانب سے رھوڈز اینڈ شوارز کے پویلین میں آمد کے بعد رھوڈز اینڈ شوارز پاکستان کی خدمات کو سراہنا تھا، انہوں نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں شامل کمپنی کے حصے کی تعریف بھی کی۔کمپنی کے اسٹال پر صوبائی وزیر داخلہ نے بھی وزٹ کیا ان کے ساتھ دیگر حکومتی عیدیدار بھی موجود تھے۔مجموعی پر طور رھوڈز اینڈ شوارز کا بوتھ دفاعی اداروں، غیر ملکی وفود، مقامی کاروباری حلقوں سمیت عام افراد کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

ای پیپر دی نیشن