انڈر پاس کی فزیبلٹی بنی نہیں افتتاح ہو گیا‘ مسلم لیگی وفد سے گفتگو 

Nov 20, 2022


میاں چنوں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  پیر محمد اسلم بودلہ سابقہ ایم این اے سے سینیر رہنماؤں ملک مدثرعمران بھٹہ نواب عمریارخان ڈاکٹر اسد شبیر ملک واصف ارشد عابد جٹ پیر حسن رضا شیرازی ایڈووکیٹ چوہدری نزیراحمد اور سینئر نائب صدر ضلع خانیوال محمد منشاء کھکھ نے ملاقات کی اور تحصیل کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔  پیر محمد اسلم بودلہ نے کہا کہ ہمارے دور حکومت کے منظور کے گئے منصوبوں پر افتتاح کی تختیاں لگانے سے حقیقت بدل لیں جاتی عوام کے علم میں ہے کہ ٹراما سنٹر کے منصوبے کس نے منظور کرائے۔ ثبوت موجود ہیں انڈر پاس کی فزیبلٹی بھی نہیں بنی ریلوے کو نہ رقم ادا کی گی۔اب تک افتتاح کی تصویریں تو لگ گئیں۔

مزیدخبریں