ملتان (خصوصی رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے تاحال سلیبس پڑھانے کے لئے ٹائم ٹیبل ہی جاری نہ کیا اساتذہ کو ابھی تک ٹائم لائن بارے معلوم ہی نہیں ہو سکا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نئے تعلیمی سال میں ٹائم ٹیبل جاری کرنا ہی بھول گیا ہر سال کے شروع میں بچوں کو تمام مضامین پڑھانے کے لئے الگ سے ٹائم ٹیبل جاری کیا جاتا ہے طلباء کا کہنا ہے سالانہ امتحان میں صرف 3 ماہ باقی رہ گئے ہیں ٹائم ٹیبل جاری نہ ہونے سے اساتذہ بھی پریشانی سے دوچار ہیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی۔