پاکستان سے ترکی طرز ر تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں، سفیر آذربائیجان 


ملتان(سماجی  رپورٹر)آذربائیجان کے سفیر اپنے نجی دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پرا ایوان تجارت و صنعت ملتان پہنچ گئے صدر سمیت ممبران مجلس عاملہ سے ملاقات کی باہمی تجارت کے فروغ ویزاء اور تجارتی مسائل پر گفتگو کی گئی اس سلسلہ میںآذربائیجان کے پاکستان میں تعنیات سفیرخضرفرہادونے گزشتہ روز ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ کیا صدر ایوان میاں راشد اقبال سینیئرنائب صدر ندیم احمد شیخ نے انکا ملتان ایوان پہنچنے پر استقبال کیا اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے صدرایوان اور مجلس عاملہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و امان اور پاکستان،آزدبائیجان،ترکی میں سیاسی استحکام تک تجارت کا فروغ مشکل ہے تاہم پاکستان کراچی عباس بندرگاہ کے زریعے براستہ ایران آذربائیجان سے باہمی تجارت کو فروغ دے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کروڈ آئل کے وسیع ذخائر رکھتا ہے جبکہ انرجی،ٹرانسپورٹ اور سیاحت کو بھی پروموٹ کررہا ہے ایلومینیم،کاٹن یارن،پھل سبزیوں اور چاول کے شعبوں میں بھی وسیع مواقع موجود ہیں اور انہوں نے پاکستان سے ترکی کی طرز پر پروفیشنل ٹریڈ ایگریمنٹ کی خواہش کا بھی اظہار کیا انہوں نے بتایا کہ ملتان جیسے قدیمی شہر کی طرح آذربائیجان کے کنان اور آرمیان بھی قدیمی شہر ہیں جہاں نامور مفکرین،شعراء  اور ادیب پیدا ہوئے ملتان میں مدفون عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ شمس تبیریز بھی کنان کا دورہ کرچکے ہیں انہوں نے ملتان ایوان تجارت و صنعت کے تجارتی وفد کو 23مارچ 2023ء کو دورہ آزربائیجان کی بھی دعوت دی صدر ایوان میاں راشد اقبال نے کہا کہ پاکستان اورآذربائیجان کے مابین علاقائی تجارت کا فروغ وقت کا تقاضا اور باہمی تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا انہوں نے ملتان ایوان کے تجارتی وفد کی آذربائیجان  روانگی اور ویزاء مسائل کے حل کے لیے ایوان کے نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید کو فوکل پرسن بھی نامزد کیا اس موقع پرآذربائیجان  کے سفیر اور ملتان ایوان کے صدر کے مابین یادگاری شیلڈز کا بھی تبادلہ ہوا جبکہ سینیئر نائب صدر ندیم احمد شیخ،نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید ممبران مجلس عاملہ سید ثاقب علی، چوہدری اعظم سابق صدر میاں فضل الہی شیخ سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن