قصور‘ چونیاں (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) نواحی علاقہ بھنگو میں تعویذ ڈالنے کے شبہ میں دیور نے فائرنگ کر کے جواں سالہ بھابی، دو سالہ بھتیجے کو قتل جبکہ بھائی کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ نواحی گاؤں ڈھکو میں سنگ دل دیور انعام اللہ نے بھابھی پر تعویذ ڈالنے کا الزام لگا کر بھائی کے گھر والوں پر فائرنگ کر دی ہے جس سے 37 سالہ مہوش، 2 سالہ زنیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم کا بھائی عظیم اللہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس تھانہ صدر چونیاں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا ہے، جبکہ شدید زخمی عظیم اللہ کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر علاج کے لئے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم انعام اللہ موقع سے فرار ہو گیا ہے۔