ٹبہ سلطان پور (رپورٹ نوشاد خان سے) کرونا کے بعد معاشی نظام میں تنزلی ، بے روزگاری ، غربت اور مہنگائی کے سبب معاشرے میںبے روزگاری اور مہنگائی، متوسط طبقہ بھی مدد مانگتے نظر آنے لگا کچھ مرد حضرات اپنے کندھے پر کسی یا بیلچہ رکھ کر مزدوری نہ ملنے کا بول کر مدد مانگتے ہیں یہ پیشہ ور بھکاری نہیں ہیں ٹبہ سلطان پور اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کے علاوہ ایسے افراد کے حوالے سے سروے کیا گیا جو مساجد , شاہراہوں , بازاروں اور عوامی مقامات پر لوگوں سے امداد کے حصول کے لیے جھولی پھلائے بیٹھے نظر آتے ہیں بیشتر خواتین اور مرد انفرادی یا اپنے بچوں کے ہمراہ لوگوں سے مدد کی اپیل کرتے ہیں ان میں کئی افراد مختلف چھوٹی موٹی اشیاء تسبیح ، مسواک، بال پوائنٹ، پینسلیں ودیگر اشیاء کی فروخت کرتے ہیں اور ساتھ ہی مدد بھی طلب کرتے ہیں اس حوالے سے مختلف ماہرین اور ایسے فرد سے گفتگو کی گئی معاشی ماہرین اور سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایسے طبقے کو پروان چڑھنے سے روکنے کے لیے فوری طور پر روزگار کے ذرائع پیدا کرنا ہوں گے اور امدادی پیکیج دینا ہوگا تاکہ لوگ ہاتھ پھیلانے کے بجائے روزگار کما سکیں۔