ملتان،جہانیاں ( سپیشل رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان کسان اتحاد(انور گروپ) کے بانی و مرکزی چیئرمین چوہدری محمد انور گزشتہ روز انتقال کرگئے مرحوم کو نمازِ جنازہ ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں 11/8 آر میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، مشیر وزیر اعظم عبدالغفار ڈوگر، ایم این ے احمد حسین ڈیہڑ، ممبر صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری، سابق ایم پی اے سلیمان نعیم ، ضلعی صدرتحریک انصاف خالد جاوید وڑائچ، چیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ،صدر ڈی ایف اے جاوید قریشی، بابر شاہ سیاسی سماجی عوامی شخصیات کسان اتحاد رہنماؤں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔