ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان نے جعلی وکیلوں کا سدباب کرنے کے لیے مقدمات کی دائری فائل میں وکالت نامہ کے ساتھ ساتھ لائسنس کی کاپی بھی لگانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب سول، فیملی و فوجداری سمیت دیگر ہمہ قسم کے کیسز میں وکالت نامہ جمع کرواتے وقت وکلاء حضرات اپنے لائسنس کی کاپی ساتھ لگائیں گے۔ چونکہ فریقین اور مدعیوں کی جانب سے پیش ہونے والے جعلی وکیلوں بارے شکایات موصول ہوئیں تھیں۔
جعلی وکلاء کے سدباب کے لئے وکالت نامہ کے ساتھ ساتھ لائسنس کی کاپی بھی لگانے کے احکامات
Nov 20, 2022