عمران خان ہر روز نیا پینترابدلتے ہیں، گھڑی چور ثابت ہوگئے،جاوید ہاشمی


ملتان (سپیشل رپورٹر) ملک سابق حکومت کی وجہ سے انتہائی نازک صورتحال اورمشکلات کا شکار ہے عمران خان نے اپنے چاہنے والے ووٹرز کو مایوس کیا کرپشن بدعنوانی کا نام استعمال کرکے خود ہی گھڑی چور ثابت ہو گیا اب دنیا میں بدنامی کا سامنا ہے یہ بات سینئر سیاستدان اور ممتاز مسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنی رہائش مخدوم رشید میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی سے ملاقات میں کہی انہوں نے کہا قیام پاکستان اور آزادی کی جنگ میں پیر صاحب پگارہ رح کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں تحریک انصاف نے جس کلچر کو فروغ دیا وہ خود اس کے گلے پڑ گیا لوگوں نے عمران خان پر بھروسہ کیا لیکن وہ دنیا کے سامنے ہر روز نیا پینترا بدلتے ہیں صہیونی سامراجی قوتیں پاکستان کے خلاف شازشیں کررہی ہیں جس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے ماضی میں جو کچھ میں نے کہا وہ درست ثابت ہوا ہے محمد اشرف قریشی نے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن