ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور سسٹم کی استعدادکارمیں توسیع کے منصوبوں کے تحت رواں مالی سال 2022-23 کے دوران1987ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں۔ جولائی تا اکتوبر2022 کے دوران ملتان سرکل میں 263، ڈی جی خان سرکل میں 151، وہاڑی سرکل میں 248، بہاولپور سرکل میں 202، ساہیوال سرکل میں 384، رحیم یار خان سرکل میں 115، مظفرگڑھ سرکل میں 198، بہاولنگر سرکل میں 269اور خانیوال سرکل میں 157 ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں۔