لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت راوی روڈ لاہورکے زیر اہتمام سالانہ تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس فوارہ چوک قلعہ محمدی لاہور میں ہوئی۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔ اسرائلی فوج میں شامل قادیانی فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کررہے ہیں کیونکہ قادیانیت ایک صیہونی تحریک ہے۔ فلسطین کی موجودہ صورتحال میں مسلم حکمرانوں نے جس بے حسی کا ثبوت دیا۔ کانفرنس میں پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ مظلوموں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔امت مسلمہ قادیانی اور یہودی سازشوں کو ناکام بنا کر دم لیں گے، پوری دنیا کو آگاہ رہنا چاہیے کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کیلئے یہود وہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر شیخ الحدیث پیرطریقت مولانا مفتی محمدحسن، مرکزی رہنمامولانا عزیز الرحمن ثانی، معروف خطیب مولانا شبیراحمد عثمانی، پیر رضوان نفیس، مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا محمدابو بکر شٰیخوپوری،مولانا محمدقاسم گجر، مولانا رانا محمدعثمان قصوری، قاری مومن شاہ، قاری عبدالغفار ڈیروی، بھائی محمد حامد بلوچ قاری عبدالعزیز،قاری غلام عباس،بھائی مسلم بلوچ، بھائی محمد یونس، بھائی عبدالولی، حکیم ارشاد حسین، کاشان مرزا، نعمان ملک، حافظ ذوالفقار، مرزا عمر بیگ، رانا قیصر، ناصر ادریس، بھائی عبدالباسط، بھائی محمدتنویر، سمیت متعدد دینی ومقتدر شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔