نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیولری انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب علی الصبح کیولری پہنچ گئے، محسن نقوی نے زیر تعمیر کیولری انڈرپاس کی چھت کے فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے انڈر پاس پر سٹیل فکسنگ کے کام کا معائنہ کیا اور اسفالٹ کے کام کا بھی مشاہدہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ کے فنشنگ ورک میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے، کیولری انڈرپاس کو بہت جلد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈرپاس کھلنے سے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی، پراجیکٹ کی تکمیل سے کیولری میں ٹریفک جام سے شہریوں کو مستقل نجات ملے گی۔