بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات کےلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی

Nov 20, 2023

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی کی کیسز کی تفصیلات کےلئے دائر درخواست سماعت آج ( سوموار) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست گزار کو آئے روز کسی نئے کیس میں طلب کرلیا جاتا ہے ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو کیسز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں، استدعا ہے کہ عدالت انکوائریز، مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں