غلام رسول انڑ، ذوالفقار باچہ، حاجی احسان اللہ مسلم لیگ ن میں شامل

پشاورکراچی نوشہرہ (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما غلام رسول انڑ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن سے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما غلام رسول انڑ نے ملاقات کی۔ بشیر میمن نے کہا کہ غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نوابشاہ کی سیاست میں اہم کردار ہو گا۔ غلام رسول انڑ نے کہا کہ نواز شریف اور بشیر میمن کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے (ن) لیگ میں شامل ہوا۔ واضح رہے کہ غلام رسول انڑ ضلع نواب شاہ کے حلقے سکرنڈ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں جے یو آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر پیر ذوالفقار باچا مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے پیر ذوالفقار باچا کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ امیر مقام نے کہاکہ بلاول بھٹو 16 ماہ تک ہمارے ساتھ مخلوط حکومت میں رہے۔ ان کی قدر کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو کے وزارت عظمیٰ کا خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں۔ دریں اثناءسابق وزیر خیبر پی کے حاجی احسان اللہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ متحدہ مجلس عمل کے سابق صوبائی وزیر نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام اور اقبال ظفر جھگڑا موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...