راولپنڈی +لاہور (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ پرائمری وی سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب کے 10 اضلاع میں آج 20 نومبر سے اتوار 26 نومبر ایک ہفتے کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔ وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ فضا میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث حکومت پنجاب نے سموگ سے متاثرہ اضلاع میں تمام لوگوں کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ ماسک پہننے کی پابندی کا اطلاق لاہور، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارروال، گجرات اور منڈی بہا¶الدین اضلاع میں بھی ماسک پہننا لازمی ہے۔ شہریوں کی صحت کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ سموگ کے باعث الرجی اور بیماریوں سے بچنے کیلئے تمام شہری ماسک ضرور پہنیں، ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے۔ آئندہ 2 روز تک موسم خشک رہنے کا امان ہے۔ دوسری طرف نئی دہلی 351 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے۔