لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ ورلڈکپ 2023ءکا فائنل آسٹریلیا اور میزبان بھارتی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جہاں میچ کے دوران فلسطین کا حامی ایک تماشائی بھارتی بلے بازتک پہنچ گیا۔ میچ جاری تھاکہ فلسطین کا حامی ایک نوجوان دوڑ کر پچ تک جا پہنچا اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پکڑ لیا اور گلے میں بازو ڈال لئے۔ گراﺅنڈکا عملہ فوری طور پر نوجوان کو پکڑ کر میدان سے باہر لے گیا جبکہ اس دوران مختصر وقت کیلئے میچ بھی روکنا پڑا۔ نوجوان کی فلسطینی پرچم والا ماسک پہنے اور ٹی شرٹ پر انگریزی میں فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘ فلسطین کو آزاد کرو کا مطالبہ درج تھا۔ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ اس نے کوہلی کو گلے لگانے کی کوششبھی کی۔ بعض صارفین نے اقدام کو فلسطینیوں کے مصائب کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی کوشش کو بہادری قرار دیا۔ حکام کی جانب سے جب اس سے گراﺅنڈ میں داخل ہونے سے متعلق سوالات کئے گئے تو اس نوجوان نے بتایا کہ ”میرا نام جان ہے اور میرا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ میں ویرات کوہلی سے ملنے آیا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے فلسطین کی حمایت والی شرٹ کیوں پہنی تو جان نے بتایا کہ میں فلسطین کی آزادی کا حامی ہوں۔“