یوٹیلیٹی کنکشنز منقطع ،موبائل سمز بلاک کرناانسانی حقوق کی خلاف ورزی :پی ٹی بی اے

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے سیکشن114بی کے اطلاق کو خوش آئند تاہم یوٹیلیٹی کنکشنز منقطع اور موبائل سمز کو بلاک کرنے جیسے انتہائی اقدام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ مختلف محکموں پر ایف بی آر کو خودکار ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے ڈیٹا فراہم کرنے کی پابندی کا فیصلہ بھی قابل ستائش ہے۔

ای پیپر دی نیشن