پائیدار زرعی پیداوار کے حصول کیلئے ہائبرڈ بیجوں کا استعمال ناگزیر :شہزاد علی

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان ہائٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ پائیدار زرعی پیداوار کے حصول کیلئے تصدیق شدہ، بالخصوص ہائبرڈ بیجوں کا استعمال ناگزیر ہے۔ ترقی پسند کسانوں کے ایک وفد سے کہا کہ تصدیق شدہ ہائبرڈ بیجوں کو اپنا کر ہم غذائی تحفظ اور اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ہائٹیک ہائبرڈ بیجوں کے استعمال کو فروغ دے کر ہم خوراک کی پیداوار میں اضافہ، اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی لچک میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے سٹیک ہولڈرز بشمول سرکاری اداروں، زرعی توسیعی خدمات فراہم کرنے والوں اور بیج تیار کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ ایسے ماحول کو فروغ دینے میں تعاون کریں جو تصدیق شدہ ہائبرڈ بیجوں کے وسیع پیمانے پر استعمال کی حوصلہ افزائی کرے کیونکہ یہ پیداوار میں اضافہ، بیماریوں کے خلاف مزاحمت، اور مقامی ماحولیاتی حالات میں بہتر موافقت رکھتے ہیں۔ ان بیجوں کو افزائش نسل کی جدید تکنیکوں کے ذریعے احتیاط سے تیار کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے استعمال سے فصل کے معیار اور پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں، جہاں زراعت معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ جبکہ اس سے کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ضروری ہے کہ کسانوں میں ان بیجوں کے استعمال کے فوائد کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن