ورلڈ کپ فائنل کی پچ آئی سی سی کے بجائے بی سی سی آئی کیوریٹر کی نگرانی میں تیار ہوئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ءکے فائنل سے قبل احمد آباد کی پچ بھی تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے کیلئے پچ آئی سی سی کے بجائے بی سی سی آئی کے کیوریٹر کی نگرانی میں تیار ہوئی جس سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔بی سی سی آئی کے چیف آف گراو¿نڈ سٹاف ایشش گھمٹ نے پچ کی تیاریوں کی قیادت کی، ایشش گھمٹ نے بھاری رولر کا آرڈر دیا جو سیاہ مٹی سے تیار پچ کو سست کر سکتا ہے۔پچ کی تیاریوں کے دوران آئی سی سی کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا، اسی بیچ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز احمد آباد سٹیڈیم پہنچے اور پچ کی تصاویر بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن