امریکہ نے مغربی کنارے کے شدت پسند اسرائیلی آبادکاروں پر پابندی کی دھمکی دیدی

Nov 20, 2023

 واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین کے مغربی کنارے میں شدت پسند اسرائیلی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔ امریکی اخبارمیں لکھے گئے مضمون میں صدربائیڈن نے فلسطینیوں پرتشدد کی مذمت کی۔ بائیڈن کے مطابق انہوں نے اسرائیلی رہنماں کو سختی سے کہا کہ فلسطینیوں پر تشدد رکنا چاہیے اورفلسطینی شہریوں پر تشدد میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے۔ صدربائیڈن نے کہا کہ فلسطینیوں پر حملوں میں ملوث اسرائیلی آبادکاروں پر ویزہ کی پابندی زیر غور ہے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج اور القسام بریگیڈ کی لڑائی جاری ہے۔

مزیدخبریں