بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین نے عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے دورے کی تصدیق کر دی۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عرب اور اسلامی ممالک کے وزراءپیر اور منگل کو چین کا دورہ کریں گے۔ عرب اور اسلامی ممالک کے وزراءخارجہ سے اسرائیل فلسطین تنازع پر تبادلہ خیال ہوگا۔ شہریوںکے تحفظ اور فلسطین کے مسئلے کے حل پر بات چیت ہو گی۔ سعودی عرب‘ اردن‘ مصر‘ فلسطین‘ انڈونیشیا او آئی سی حکام چین کا دورہ کریں گے۔
چین نے عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے دورے کی تصدیق کر دی
Nov 20, 2023