سرائے مغل، قصور (نامہ نگار) خاوند سے روٹھ کر میکے جانے پر فائرنگ کر کے بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹبہ ماچھیاں کے رہائشی شمعون کی بیٹی ماریہ بی بی اپنی ماں کے ساتھ محنت مزدوری کرنے جا رہی تھی کہ ملزم مسلح علی وہاں آ دھمکا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ماریہ بی بی موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ اس کی ماں نے بھاگ کر جان بچائی۔ وجہ عناد یہ تھی کہ ماریہ بی بی کی شادی ملزم علی کے بھائی اعظم سے ہوئی تھی مگر دو ماہ قبل ماریہ بی بی خاوند سے روٹھ کر اپنے ماں باپ کے گھر چلی گئی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔