گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سونے کی ورکشاپ کا ”شٹر پھاڑ“ کر نامعلوم افراد سوا دو کروڑ روپے مالےت کا سونا چوری کر کے لے گئے۔ چالاک ملزمان نے سی سی ٹی وی کےمرے بھی اتار لئے۔ صرافہ بازار مےں ارشد نامی شخص کی سونے کی ورکشاپ مےں گزشتہ رات نامعلوم افراد دکان کا ”شٹر پھاڑ “ کر اندر داخل ہو گئے، جنہوں نے ورکشاپ مےں موجود تقرےبا دو کروڑ پچےس لاکھ روپے مالےت کا 100تولے سونا چوری کر لےا۔ ملزمان جانے سے قبل سی سی ٹی وی کےمرے اور سسٹم بھی اتار کر ساتھ لے گئے۔ علم ہونے پر ورکشاپ کا مالک اور تھانہ کوتوالی پولےس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ بازار مےں خوف وہراس پھےلا ہوا ہے، پولےس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔