شکارپور(نوائے وقت رپورٹ) پولیس اور رینجرز نے شکارپور کے قریب کچے میں مشترکہ آپریشن کیا ہے۔ ایس ایس پی شکار پور کے مطابق ڈاکوو¿ں کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی ملی ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شکار کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو وڈن عرف ڈاڈو شیخ نے گرفتاری دےدی۔ انہوں نے مزید بتایا ڈاکو ڈاڈو شیخ قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور دیگر 42 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایس ایس پی شکارپور کے مطابق حکومت نے ڈاکو وڈن عرف ڈاڈو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔