لاہور‘ فیروزوالا (نامہ نگاران) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے برکی میں محمد عثمان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر ساڑھے 6 لاکھ روپے ، زیورات، موبائل فون و دیگر سامان، گجر پورہ میں سہیل اقبال سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے ، موبائل فون، ریس کورس میں نبی بخش سے گن پوائنٹ پر 20ہزار روپے، موبائل فون، شمالی چھاو¿نی میں مزمل سے ایک لاکھ 60 ہزار‘ موبائل فون، گڑھی شاہو میں راحیل سے 15ہزار‘ موبائل فون، گلشن راوی میں گن پوائنٹ پر نذیر سے 55ہزار‘ موبائل فون، بادامی باغ میں نبیل سے 80 ہزار ‘ موبائل فون، چوہنگ میں حارث سے 54ہزار‘ موبائل فون، اسلام پورہ میں نعیم سے 30ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ چوروں نے لیاقت آباد میں ضیاءکے گھر کے تالے توڑ کر 5 لاکھ 70 ہزار‘ زیورات اور الیکٹرانکس سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے مصطفی آباد، کاہنہ اور ماڈل ٹاو¿ن سے3 گاڑیاں، فیصل ٹاو¿ن سے رکشہ جبکہ لٹن روڈ، قلعہ گجر سنگھ، بادامی باغ، سندر، کوٹ لکھپت، مناواں، کاہنہ اور باغبانپورہ سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ دریں اثناءنہر ونڈالہ دیال شاہ (فیروز والا) کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر کے سپیشل برانچ لاہور کا کانسٹیبل محمد پرویز ڈھڈی کو شہید کر دیا۔ نظام پور کا رہنے والا کانسٹیبل محمد پرویز ڈھڈی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنی ڈیوٹی پر لاہور جا رہا تھا جب وہ سوئی گیس چوک قریب پہنچا تو راستے میں چار ڈاکوﺅں نے ناکہ لگا رکھا ہوا تھا، جنہوں نے اسے روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل چھین لیا۔ واردات کے دوران ہی کانسٹیبل محمد پرویز کا بھائی اپنے ساتھی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جنہوں نے جرات کے ساتھ ڈاکوﺅں کے گروہ کا تعاقب کیا، جس پر ڈاکوﺅں نے ان پر فائرنگ کر دی جس میں کانسٹیبل محمد پرویز شہید ہو گیا۔ فیروز والا پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے شہید ہونے والے کانسٹیبل کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر فیروز والا منتقل کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ کانسٹیبل محمد پرویزگورنر ہاو¿س کے باہر سپیشل برانچ کے عملے کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا۔