فیصل آباد‘ سرگودھا (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) ون ڈش کی خلاف ورزی پر سرگودھا میں شادی ہالز کو اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ سرگودھا میں دو‘ کوٹ مومن‘ بھلوال‘ بھیرہ میںایک ایک شادی ہال کو جرمانہ کیا۔ ضلع بھر میں میرج ایکٹ پر بلاتعطل عملدرآمد جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے 78 شادی ہالز کی انسپکشنز کی۔