خیبر پی کے: 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست پولیس کو فراہم کر دی گئی:محکمہ داخلہ

 پشاور (این این آئی) محکمہ داخلہ خیبر پی کے نے غیر قانونی طور پر مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ فہرست میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔پولیس نے کہا کہ فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ان کے ملک بھیجا جائے گا۔خیبر پی کے پولیس نے بتایا کہ متعلقہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار رضاکارانہ طور پر جانے کا نوٹس بھی دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...